قاہرہ : عرب لیگ سے تعلق رکھنے ولے ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداد پر عمل درآمد کرے ۔
بدھ کو سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں پیدا شدہ المناک صورتحال سے عرب ممالک اورخطہ بھر کی سیکورٹی کوخطرہ لاحق ہو گیا ہے سعودی وزیر خارجہ عدل الجبیر نے عرب لیگ کا شام بارے ہنگامی اجلاس بلانے کے اقدام کی تعریف کی ہے اور کہا کہ سعودی عرب تمام عرب ممالک میں ہونے دہشت گردانہ حملوں کی بھر پور مذمت کرتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ شام میں معصوم لوگوں کی قتل و غارت کے تمام واقعات کی ذمہ دار شامی حکومت ہے اور اس نے لوگوں کی قتل وغارت کے لئے باغیوں سے سنجیدگی سے مذاکرات سے انکار کیا دریں اثناءعرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیت نے کہا ہے کہ شام میں وحشیانہ ملٹری آپریشنز کے ذمہ دار شام کی حکومت اور اتحادی ہیں اور اس وقت عالمی طاقتوں نے اپنے اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے شام کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے ۔