انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والے سٹار آدم صالح کو عربی بولنے پر طیارے سے اتار دیا گیا

09:47 AM, 22 Dec, 2016

لندن: انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والے یوٹیوب سٹار آدم صالح کو گزشتہ روز  عربی بولنے پر ڈیلٹا ایئر لائن کے طیارے سے اتار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مزاحیہ حرکات کی وجہ سے مشہور ہونے والے آدم صالح کو اپنی والدہ کیساتھ عربی میں بات کرنے کی وجہ سے لندن سے نیویارک جانے والے ڈیلٹا ایئر لائن کے طیارے سے اتار دیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے عربی میں بات کر رہا تھا کہ جہاز میں موجود ایک عورت نے چلا کر کہا ”یہ کیا کہہ رہا ہے “؟ خاتون نے بلند آواز میں کہا کہ وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہی ہے جس پر کپتان آیا اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے ؟

آدم صالح نے مزید کہا کہ کپتان نے اس پر مجھے اور میری والدہ کو جہاز سے اتر جانے کاحکم دیدیا جس پر میں نے ویڈیو بنانا شروع کر دی تاہم جب ہم جہاز سے باہر نکال دیے گئے تو ہمیں بتایا گیا کہ یہ اس لیے کیا گیا کہ ہم بہت زور سے بول رہے تھے۔

صالح کے دوست سلیم ابہار جن کو صالح کے ساتھ ہی جہاز سے اتارا گیا تھا نے کہا کہ ”میں تو وہیں کا وہی رہ گیا“۔ وہ ایسی چیز تھی جسے آپ صرف فلموں میں ہی دیکھتے ہیں۔

مزیدخبریں