نائیجیرین کسٹمز حکام نے اڑھائی ٹن پلاسٹک سے بنے چاول ضبط کر لیئے

07:58 AM, 22 Dec, 2016

نائیجیریا میں کسٹم حکام نے اڑھائی ٹن کے پلاسٹک سے بنے چاول اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ چاول ایک بے ایمان تاجر کی جانب سے ملک میں اسمگل کئے جارہے تھے۔

لاگوس کسٹم کے سربراہ نے بتایا کہ ان چاولوں کو تہوار کے سیزن کے دوران مارکیٹ میں بیچا جانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چاول انتہائی لیس دار ہیں اور خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ اسے ابالنے کے بعد کھانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ چاول کہاں سے لائے جارہے تھے، تاہم اس طرح کے چاول گزشتہ برس چین میں بھی برآمد ہوئے تھے۔

مزیدخبریں