بھارت کی معروف شخصیات نے دنگل کی تعریف میں پل باندھ دیئے

07:39 AM, 22 Dec, 2016

ممبئی:بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم 'دنگل' اس جمعہ کو یلیز کی جارہی ہے مگر معروف فنکار اسے دیکھ کر تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مہا ویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

منگل کو عامر خان نے بولی وڈ اسٹارز اور مہا ویر سنگھ کے خاندان کے لیے اس فلم کی خصوصی اسکریننگ کا انتظام کیا۔

سچن ٹنڈولکر، انیل کپور اور متعدد معروف شخصیات اس موقع پر موجود تھے۔

ان افراد کو اس فلم نے بہت زیادہ متاثر کیا اور انہوں نے ٹوئٹر پیغامات پر اس کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اسے بہترین قرار دیا۔

اداکار توشار کپور کے مطابق ' الفاظ ختم ہوگئے، درحقیقت یہ بتانے کے لیے الفاظ ہی نہیں کہ یہ فلم توقعات سے کتنی زیادہ بہتر ہے'۔

ارجن کپور نے لکھا ' کیا فلم ہے دنگل، ہمارے ملک کی خواتین اور کھیلوں کے لیے ایک اہم ایونٹ، عامر خان نے ایک بار پھر ہمیں متاثر اور مسحور کردیا'۔

انیل کپور بھی متاثر ہوئے ' دنگل میرے لیے ایک جذباتی تجربہ ہے، آج بھی ایک والد کو اپنی بیٹیوں کے لیے معاشرے اور خود سے جدوجہد کا سامنا ہوتا ہے جو بالکل حقیقی ہے'۔

مزیدخبریں