بالوں پر معروف شخصیات کی تصاویر بنانے والے ہیئر اسٹائلسٹ کی دھوم

بالوں پر معروف شخصیات کی تصاویر بنانے والے ہیئر اسٹائلسٹ کی دھوم

نیویارک: امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا راب نامی ہیئر اسٹائلسٹ ان دنوں اپنے حیرت انگیز فن کی بدولت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

راب لوگوں کے بال اس انداز میں کاٹتا ہے کہ مشہورو معروف شخصیات کےتصاویر سر پر نقش ہوجاتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بالوں پر ہو بہو تصاویر بنانے والے اس آرٹسٹ نے اس فن کا آغاز 8برس قبل کیا تھا۔

جو اب بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ راب اب تک ہالی ووڈ اسٹارز، معروف فٹبالرز، امریکی صدر براک اوباما اور اسٹیو جابز سمیت کئی معروف شخصیات کے پورٹریٹس بنا چکا ہے۔

بالوں میں چھپی عجیب و غریب اشکال چاہے جیسی بھی ہوں لیکن ان لوگوں کے حوصلے کو تو داد دینی پڑے گی، جو اس حالت میں بھی گھر سے نکلنے سے نہیں گھبراتے اور شاباش بھی چاہتے ہیں۔