مسلمانوں کی چھان بین ، میری بات درست ثابت ہوئی : ڈونلڈ ٹرمپ

07:27 AM, 22 Dec, 2016

روسی سفیر کے قتل اور برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملے پر نو منتخب امریکی صدر کا تازہ ترین رد عمل سامنے آ یا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی چھان بین کا میرا مطالبہ درست ثابت ہوا ہے۔

فلوریڈا میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ کو میرے منصوبے کا پتا ہے، وقت نے ہمیشہ مجھے درست ثابت کیا ہے۔ 100 فیصد درست، جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرمناک ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے یورپ میں ہونے والے پُرتشدد حملے یہ ’ثابت کرتے ہیں‘ کہ وہ ’درست‘ سوچ رکھتے ہیں۔ اگلے ماہ جب وہ اختیارات سنبھالیں گے، مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے کے سلسلے میں سخت چھان بین کا نظام لے کر آئیں گا۔

اُنھوں نے تشدد کے حالیہ واقعات کو انسانیت کے خلاف حملہ قرار دیا اور کہا کہ اسے روکنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں