بیلجیم میں دہشتگردی کیلئے جمع ایک ارب روپے کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے مطابق شبہ ہے400 بینک اکاؤنٹس2015 سےدہشتگردی کی فنڈنگ میں ملوث ہیں۔
اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے سربراہ نے میڈیا کو انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ این جی اوز شام میں جہادیوں کی بھرتی کیلئے پیسے جمع کر رہی ہیں۔
ہر سال ایک کھرب روپے سے زائد کی مشکوک فنڈنگ ہوتی ہے۔ بینکوں سے بہتر رابطوں کا ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔