سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کا کل یوم تشکر منانےکا اعلان

08:44 PM, 22 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان  نے  کل یوم تشکر منانےکا اعلان کیا ہے ۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کےخلاف سازش نہیں کرسکتی۔  سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا ہے، سپریم کورٹ نےقابل اعتراض تمام شقوں کو ختم کردیا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی جماعتوں نے سپریم کورٹ کو فیصلے سے متعلق قائل کیا، سپریم کورٹ نے پچھلی سماعتوں کے قابل اعتراض نکات کو ختم کردیا، تمام دینی جماعتوں اور  ان کےکارکنان کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  چیف جسٹس نے بہت ہی فراخدلی کا مظاہرہ کیا، چیف جسٹس نے جس مثبت رویے کا اظہار کیا ان کو داد دینی چاہیے۔

مزیدخبریں