ساحل پر ملنے والی" پراسرار کھوپڑی "کا رازکھل گیا

08:29 PM, 22 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: امریکہ کے ساحل سے ملنے والی " پراسرار  کھوپڑی " کا راز  کھل گیا۔  یہ پتہ  چلا لیا گیا ہےکہ یہ کھوپڑی کس کی ہے امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کو کیلیفورنیا کے ساحل پر موجود لائف گارڈز  کو مٹی میں دبی ’انسانی کھوپڑی‘ ملی تھی جس پر انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی اور اس بارے میں تحقیقات شروع کردی گئیں۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے   تیزی سے  افواہیں پھیلنا شروع ہوئیں۔پولیس نے بیان جاری کیا کہ وہ قتل کی تحقیقات شروع کرنے کے قریب ہیں ۔ تاہم  طبی معائنہ کاروں نے بتایا کہ یہ کسی انسان کی کھوپڑی نہیں ہے۔

پتہ یہ چلا کہ یہ ’انسانی کھوپڑی‘ محض ایک پلاسٹک سے بنی شے ہے جو حقیقت میں اصلی کھوپڑی دکھتی ہے۔

مزیدخبریں