اسلام آباد:ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان کو خود سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے۔ ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان کو خود سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ خدارا ! اس ملک پر اور یہاں کی عوام پر اب رحم کرو، آج پھر ایک گھمنڈی کے ایما پر لوگوں کو پریشان کیا گیا، چھوٹی چھوٹی ٹولیاں کی صورت میں نکل کررستے بند کرکے بلاوجہ لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی یوٹرن کی سیاست سے ان کے اپنے کارکنان بھی تنگ آگئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ سیاست کریں تماشہ نہیں، اب کوئی ایمپائر نہیں جو فرمائش پوری کرنے آئےگا، لہٰذا سدھر جائیں۔ شازیہ مری ہم سب کی پہلی ترجیح پاکستان ہونی چاہیے اپنی ذات بعد میں آتی ہے، یہاں الٹی ہی کہانی ہے۔