کراچی والو تیاری کرلو، بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

 کراچی والو تیاری کرلو، بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

کراچی : کراچی والوں کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے  کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔  کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ 

کے الیکٹرک نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی۔درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کر چکا ہے ۔

مصنف کے بارے میں