لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ اور احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسہ جلسہ اور احتجاج احتجاج کھیل رہی ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ جلسہ ہو رہا ہے جلسہ ملتوی ہو گیا ہے وہ آرہا ہے وہ ایڈجسٹ ہو چکا ہے، تعمیری سیاست،تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے مخلص ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈیجیٹل دہشتگرد پرامن ہوتے نہ مہذب بلکہ شدت پسندی کا آخری درجہ ہوتے ہیں۔نو مئی کی ناکام بغاوت کے ایک ایک کردار کو کٹہرے میں کھڑے کرنے کا وقت آگیا ہے۔اسی لوگ پرامن جدوجہد کرتے جبکہ غیر سیاسی لوگ عوام میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے کو جدوجہد کا نام دیتے ہیں۔