سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کر دیا

سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کر دیا

گوجرانوالہ:  انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ عدالت نے پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کر دیا۔

 
عدالت میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عالیہ حمزہ اور وکلاء کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمہ سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ سرگودھا جیل سے رہائی پر عالیہ حمزہ کو گوجرانوالہ پولیس نے تھانہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتار  کیا تھا، ان پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا۔

مصنف کے بارے میں