بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی  منتقلی کا نظام ہے، وزیر اعظم

 بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی  منتقلی کا نظام ہے، وزیر اعظم

 اسلام اباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی  منتقلی کا نظام ہے۔منصوبے سے پاکستان اور عرب ملکوں میں رقوم کی منتقلی شفاف اور موثر انداز میں ہو سکے گی۔

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے رقوم بھجوانے کے تیز، مؤثر اور کم لاگت منصوبے کا نفاذ شروع ہو گیا، اسلام آباد میں بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب کاانعقادہوا ۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف نے بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبہ بہت اہم ہے، یہ منصوبہ پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی  منتقلی کا نظام ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ منصوبے سے پاکستان اور عرب ملکوں میں رقوم کی منتقلی شفاف اور موثر انداز میں ہو سکے گی، بونا راست منصوبہ ترسیلات زر میں  اضافے کا سبب بنے گا،منصوبے کے اجراسے رقوم کی منتقلی کے غیرروایتی چینلز حوالہ اور ہنڈی کا خاتمہ ہوگا۔
 
وزیراعظم نے کہاکہ اب تمام پاکستانی رقوم کی منتقلی شفاف اور موثر انداز میں محفوظ اور باآسانی کر سکیں گے ۔راست کنیکٹیوٹی کے تحت عرب ممالک میں مقیم پاکستانی باآسانی ڈیجیٹل طریقے سے رقوم اپنے پیاروں کو بھیج سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں