اسلام آ باد: پی ٹی آئی کاجلسہ ملتوی ہونے پر بانی پی ٹی آ ئی کی بہن علیمہ خان کا سخت درعمل سا منے آ گیا ۔
علیمہ خان کا اپنے پیغام میں برہمی کا اظہار انہو ں نے پارٹی لیڈرشپ سے سوال کیا کہ کس کے کہنے پر اعظم سواتی آج بانی پی ٹی آئی سےملے؟صبح ساڑھےسات بجےجیل میں ملاقات کیسے ممکن ہوسکتی ہے۔
انہو ں موجودہ لیڈر شپ کی اکرکردگی پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہےکہ بانی تحریک انصاف باہر آ جا ئیں ۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ان میں کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی پی ٹی آ ئی سے فیصلہ کروا دیا ۔پارٹی چئیرمین باہر بیٹھا ہے تو اس نے فیصلہ کیو ں نہیں کیا ۔ موجودہ لیڈر شپ فیصلے خود کرکےنام بانی پی ٹی آ ئی کا لگا دیتے ہیں ۔