راولپنڈی: سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ سی پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے اور بعد درستگی اپنا بیان حلفی دوبارہ جمع کروا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس رضا قریشی نے سماعت کی، درخواست گزار سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی اہلیہ اپنی وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے وزارت دفاع کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور کہا کہ ڈپٹی سپرنٹڈنٹ جیل حساس اداروں کی تحویل میں نہیں۔
عدالت مسنگ پرسن واقعہ پر برہم ریمارکس دیئے کہ ایک بندہ مسنگ ہے جبکہ جیل انتظامیہ اور پولیس سوئی ہوئی ہے۔ سیکرٹری دفاع سے بیان حلفی لے لیتے ہیں سب ٹھیک ہو جائے گا ۔
سی پی او نے ڈپٹی سپرنٹڈنٹ جیل بابت لاعلمی کا بیان حلفی جمع کرا دیا، افسران بیانات حلف میں کہا کہ یڈپٹی سپرنٹڈنٹ پولیس ، آئی بی سمیت کسی بھی صوبائی یا وفاقی ایجنسی کی تحویل میں نہیں۔ عدالت نے حساس اداروں کی اضافی رپورٹس کے لئے وقت دینے کی استدعا بھی منظور کر لی۔
بعد ازاں عدالت نے پٹیشن کی مزید سماعت 27 اگست تک ملتوی کرتے ہوئےحکم دیا کہ سی پی او اس کیس کوخود دیکھیں گے۔