کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وفاقی وزیر داخلہ

11:07 AM, 22 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں شہراقتدار میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن وامان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج مناسب جگہ پرہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری پہلی ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے لئے قانون کے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مزیدخبریں