نو مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم اورعمر تنویر بٹ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے

10:34 AM, 22 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں نو مئی کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہوگئے، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر دی۔


واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کےہم نے عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی بھی بیان مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری نہیں دیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ۔

 درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ ہمیں عمران خان نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کا درس دیا، عمران خان کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں۔

واضح رہے کہ اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف درخواست پر آج ہی اڈیالہ جیل سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں