بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے29 افراد جاں بحق ،پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے29 افراد جاں بحق ،پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری

کوئٹہ :صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں 7 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ڈھائی ماہ کے دوران 29 افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 مرد، 13 بچے اور ایک خاتوں شامل ہے جبکہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 37 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 235 مکانات مکمل تباہ ہوئے اور 602 کو جزوی نقصان پہنچا، اسی طرح بارشوں سے 7 پلوں، 52 شاہراؤں کو نقصان پہنچا۔

 بارشوں سے 150 مویشی ہلاک اور 412 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

مصنف کے بارے میں