ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل

تہران:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔ ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ سے متعلق خبر سیکیورٹی ذرائع سے نشر کی ہے۔

ایرانی میڈیاکےمطابق حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابراہیم  رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں اور  تحقیقاتی رپورٹ میں حادثے کی دو وجوہات کا تعین کیا گیا ہے۔

 ہیلی کاپٹر حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال سازگار نہ ہونا تھی ۔جبکہ دوسری وجہ یہ تھی کہ ہیلی کاپٹر زائد وزن اٹھانے کے قابل نہیں تھا۔ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے2 افراد زائد  سوار تھے، زیادہ وزن  ہونے کی وجہ سےہیلی کاپٹر پہاڑ  سے ٹکرایا۔

یاد رہے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ابراہیم رئیسی 2021 سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر تھے۔14 دسمبر 1960 کو ایران کے شہر مشہد کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہونے والے ابراہیم رئیسی قدامت پسند سیاستدان، اسلامی قانون دان اور مصنف بھی تھے۔

مصنف کے بارے میں