اسلام آباد :ملک میں انٹرنیٹ 27 اگست تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے ۔
قائمہ کمیٹٰی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے حکم دیا ہے کہ فائر وال لگائی جائے، پی ٹی اے اس پر عمل کر رہا ہے، پی ٹی اے اسپر عمل کر رہا ہے۔ سسٹم کی اپ گریڈیشن سے انٹرنیٹ میں کوئی خلل نہیں بلکہ سب میرین کیبل میں فالٹ ہے جس سے انٹرنیٹ متاثر ہواہے، جو 27 اگست تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کے انضمام سے کوالٹی آف سروس انتہائی متاثر ہوئی، پی ٹی اے موبائل فون آپریٹرز بڑھانے کیلئے اقدامات کرے۔
رکن کمیٹی نے سوال کیا کہ سیکیورٹی خدشات پر سروس بندہے تو بتایا جائے کب بحال ہوگی، پی ٹی اے کوئی جواب نہیں دے رہا، کیا ہم پاکستانی نہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے حکم دیا ہے کہ فائر وال لگائی جائے، پی ٹی اےعمل کررہا ہے، یہ معلوم نہیں فائروال کی وجہ سے سسٹم سست ہوا، فائروال کی اپ گریڈیشن پہلی بار نہیں ہورہی مگر فائروال سے متعلق مکمل وضاحت وفاقی حکومت دے سکتی ہے۔
قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اسلام آباد اور کراچی آئی ٹی پارکس پر پیشرفت سے متعلق، انٹرنیٹ میں خلل سے نقصانات کی رپورٹ اور سیکرٹری آئی ٹی سے فائروال پر تکنیکی بریفنگ طلب کرلی۔