پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا معاملہ ، ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری ارسال

08:54 PM, 22 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی ہے۔ 
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی ہے۔ اس  میں  کہا گیا ہے سیاسی بنیادوں پر کی گئی تقرریوں کو ختم کرتے ہوئے ذکا اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

یاد رہے کہ سابقہ وفاقی حکومت نے ‏5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکا اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ ذکا اشرف کو جولائی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ان کو پی سی بی پیٹرن وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی خواہش پر پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں نامزد کیا تھا۔

تاہم ذکا اشرف عدالتی حکم امتناع کی وجہ سے چیئرمین منتخب نہیں ہوپائے تھے جس کے بعد مینجمنٹ کمیٹی بناکر انہیں اس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں