پہلا ون ڈے،پاکستان نے افغانستان کو 201 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

پہلا ون ڈے،پاکستان نے افغانستان کو 201 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

ہمبنٹوٹا:  پاک افغان ون ڈے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 201 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔  

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 201 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔  وہ محض 2 رنز ہی بناسکے جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 61، شاداب خان 39، افتخار احمد 30، محمد رضوان 21 رنز بناکر پویلین لوٹے۔نسیم شاہ نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اسکے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔


اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 4 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم نے 4 میچز جیت رکھے ہیں۔

مصنف کے بارے میں