چندریان تھری کی چاند پر لینڈنگ، مناظر ریاست اترپردیش کے سکولوں میں لائیو ٹیلی کاسٹ ہوں گے  

07:21 PM, 22 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لکھنئو: چندریان تھری کی چاند پر لینڈنگ کے مناظر کو ریاست اتر پردیش کے سکولوں میں لائیوٹیلی کاسٹ کیاجائے گا۔  چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس بارے میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ ریاست اتر پردیش کے تمام سکولوں میں ایک گھنٹہ مخصوص کیاجائے گااور سکول کے بچوں کو اس  بارے میں لائیو دکھایاجائے گا۔ 

انڈیا کی جانب سے چاند کے لیے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری مشن ممکنہ طور پر 23 اگست کو شام تقریباً چھ بجے چاند کے جنوبی حصے پر اُترے گا۔انڈیا کے خلائی تحقیقی ادارے ’اسرو‘ کو اس مشن کی کامیابی کی امید ہے۔

یہ مشن 14 جولائی کو انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا اور 40 دن کے طویل سفر کے بعد یہ 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر اُترنے کی کوشش کرے گا۔

اتر پردیش کے چیف  منسٹر نے اس حوالے سے  ایجوکیشن منسٹری کو ہدایات  جاری کردی ہیں ۔یہ پہلی بار ہے کہ ریاست میں اس طرح کی ہدایات جاری کی گئیں اس کا مقصد نئی نسل کے لیے آگہی اور  شعور بیدا کرناہے تاکہ مستقبل میں ان کوبھی اس حوالے سے ترغیب ملے۔

یہ انڈیا کے لیے تاریخی  لمحہ ہے اسی وجہ سے اتر پردیش منسٹری کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

مزیدخبریں