"بھیا میری راکھی کے بندھن کو نبھانا"، سیما حیدر نے  مودی کو راکھی بھجوادی

07:01 PM, 22 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی:نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر انڈیا جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو راکھی بھجوادی۔ سیما حیدر نے رکشا بندھن کے تہوار سے قبل مودی کو راکھی بھجوائی ہے۔ سیما نے  مودی کے علاوہ، ہوم منسٹر امیت شاہ، آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کوبھی راکھی بھجوائی ہے۔

واضح رہے کہ رکشا بندھن کا تہوار  تیس اگست کو ہے۔ اس بارے میں سیما حیدر نے کہا کہ میں نے رکشا بندھن سے قبل مودی اور دیگر سیاسی شخصیات کو راکھی بھجوادی ہے۔

  بالی وڈ کے پروڈیوسر امیت جانی نے پاکستان سے بھارت فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے والی سیما حیدر کو فلم کی پیشکش کی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  سیما حیدر اور سچن مینا کو ہدایتکار امیت جانی کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

تاہم ابھی تک ان دونوں نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر آج کل بھارت کا ٹرینڈنگ نام بنا ہوا ہے۔

مزیدخبریں