چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ملبے تلےدب کر11 افراد ہلاک 

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ملبے تلےدب کر11 افراد ہلاک 

بیجنگ: چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ سے  ملبے تلے دب کر11 افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کے صوبے شانشی میں کوئلے کی کان خوفناک دھماکہ ہوا۔ اس کے ملبے تلے دب کر 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

 چین کے شمالی صوبے شانشی میں کی کان میں اس وقت دھماکہ ہوا جب کان میں زیر زمین 90 سے زائد کان کن کام کر رہے تھے۔دھماکے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔ امدای کاموں کے دوران ملبے سے 7 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 2 نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

10 سے زائد کان کنوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال میں روک لیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ کان کی تعمیر میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں جب کہ کسی حادثے کی صورت میں کان کنوں کی حفاظت کے لیے مؤثر انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں