جناح ہاؤس حملہ ، ٹک ٹاکر ملک منیب کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع 

04:35 PM, 22 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ  گھیرا کیس میں گرفتار  ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ۔ٹک ٹاکر ملک  منیب  علی خان  کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ۔

استدعا تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے جلد پیش کر دیا جائے گا ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔ملک منیب علی خان   کی جناح ہاؤس کیس میں  شناخت ہو چکی ہے  ۔   

ٹک ٹاکر منیب علی خان جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث ہے ۔ملزم ملک منیب علی خان سمیت دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج  ہے۔ 

مزیدخبریں