ڈالر نے ٹرپل سنچری کرلی

02:36 PM, 22 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : ڈالر انٹر بینک میں ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا  ہے۔آج انٹربینک میں ڈالرایک روپے87 پیسے مہنگا  ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 299 روپےمیں ٹریڈ ہورہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے سے بڑھ کر 306 روپے کا ہوگیا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 47 ہزار 634 پر موجود ہے۔ 

مزیدخبریں