کیلیفورنیا: میٹا اپنے نئے ٹیکسٹ فرسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز پر ویب ورژن کو رول آؤٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔
وسیع پیمانے پر متوقع ویب ورژن تھریڈز کو پاور صارفین جیسے برانڈز، کمپنی اکاؤنٹس، مشتہرین اور صحافیوں کے لیے مزید مفید بنائے گا۔
میٹا نے لانچ کی تاریخ نہیں بتائی، لیکن انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا کہ یہ جلد ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک یا دو ہفتے میں تھریڈز کا ویب ورژن متعارف کر ادیا جائے گا۔ تاہم، تمام صارفین کے لیے متعارف کروانے کے لیے اس پر کچھ کام کرنے کی ضرورت رہے گی۔
تھریڈز نے 5 جولائی کو اینڈرائیڈ اور iOS ایپ کے طور پر لانچ کیا اور صرف پانچ دنوں میں 100 ملین صارفین حاصل کر لیے۔ لیکن 10 اگست کو تجزیاتی پلیٹ فارم سیمیلر ویب کی ایک رپورٹ کے مطابق، صرف ایک ماہ میں ہی اینڈرائیڈ ایپ پر اس کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 49.3 ملین سے کم ہو کر 10.3 ملین رہ گئی۔
دریں اثنا،تھریڈز انتظامیہ ایپ میں نئی خصوصیات شامل کرنے کے لیےتیزی سے کام کر رہی ہے۔ حالیہ اپ ڈیٹس میں تھریڈز اب اکاؤنٹس کے لیے پوسٹ نوٹیفیکیشن سیٹ کرنے اور انہیں ایک قسم کی تاریخی فیڈ میں دیکھنے کی صلاحیت پیش کرتے ہیں۔
اور متوقع اپ ڈیٹس میں تھریڈز جلد ہی سرچ آپشن میں تبدیلیاں متعارف کرائے گا جس میں صارف صرف اکاؤنٹس سرچ کرنے کے بجائے مخصوص پوسٹیں بھی سرچ کر سکتاہے۔
پچھلے ہفتے میٹا نے تھریڈز کے لیے کئی نئی خصوصیات متعارف کروائیں، جن میں انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز پر براہ راست پوسٹس شیئرنگ، تصاویر اور ویڈیوز کے لیے اپنی مرضی کے مطابق Alt-text، اور کسی کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرنے کے لیے بٹن شامل ہیں۔