اسلام آباد : سینئر صحافی اور اینکرپرسن نصرت جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے اتوار اور ہفتے کی درمیانی رات ایف ایٹ اسلام آباد میں ایک ڈنر میں شرکت کی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما موجود تھے۔
سینئر صحافی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ صدر عارف علوی نے ان رہنماؤں سے ملاقات کی اور صبح آکر ٹویٹ کردیا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر میں نے دستخط نہیں کیے اور میرے سٹاف نے مجھ سے دھوکا کیا۔
واضح رہے کہ ٹویٹ تنازع کے بعد صدر مملکت نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کی واپسی کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھا تھا جس پر سیکرٹری وقار احمد نے صدر مملکت کو خط لکھا کہ میرا اس میں کوئی قصور نہیں اور مذکورہ بل اب بھی آپ کی ٹیبل پر پڑے ہیں۔