بٹگرام میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، آٹھ افراد پھنس گئے،  امدادی آپریشن شروع نہ ہو سکا

 بٹگرام میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، آٹھ افراد پھنس گئے،  امدادی آپریشن شروع نہ ہو سکا
سورس: File

بٹگرام:    تحصیل الائی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی،  رسی ٹوٹنے سے 8 افراد کئی گھنٹوں سے چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔   آپریشن کے لئے انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی روانہ ہوگئی ہیں۔

چیئر لفٹ میں پھنسے افراد میں دو اساتذہ سمیت چھ طلباءہیں۔   اسکول ٹیچر ظفر اقبال کے مطابق چیئر لفٹ میں پنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر  پہنچ گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  صبح چھ بجے اسکول کے بچے چیئر لفٹ کے ذریعے سکول آ رہے تھے کہ 7 بجے کے قریب  لفٹ کی ایک رسی ٹوٹ گئی۔  خبر ملتے ہی چیئرلفٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے مساجد سے اعلانات شروع کردیئے گئے، لیکن ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔ 

 کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی چیئرلفٹ میں پھنسے اساتذہ اور طلبا مدد کے منتظر ہیں، اور کمشنر ہزارہ نے آپریشن کے لئے سیکرٹری خیبر پختونخوا، چیئرمین این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو خط لکھ دیا۔ 

 کمشنر ہزارہ کے مطابق چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہے۔  کمشنر ہزارہ نے کورکمانڈر پشاور سے بھی فوری طور پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچھانے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے جو کہ بارہ بجے تک  ریسکیو کے لیے پہنچ جائے گا۔  ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی ہیڈ کواٹر سے یہ جگہ چار گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ 



مصنف کے بارے میں