اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے 2022 کے حکومت میں آنے کے فیصلے کو سب سے بڑی سیاسی غلطی قرار دے دیا۔
نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو 2022 میں حکومت میں نہیں آنا چاہیئے تھا کیونکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں غلط فیصلوں کے اثرات معیشت پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ملک کی معاشی گروتھ میں واضح کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی گراوٹ بھی مہنگائی کی بڑی وجہ بنی۔
مسلم لیگ ن کے لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ساری چیزیں درامد کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے کاسٹ بڑھ جاتی ہے۔