اسلام آباد: ماہرقانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر عمران خان خطرے میں نظر آ رہے ہیں۔ انہیں سزا ہوتی ہے تو وہ 5 سال کیلئے نااہل ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا کہ عمران خان کواس کیس میں معافی ملنا مشکل ہے۔ یہ توہین عدالت کا کیس عام کیسز جیسا نہیں ہے۔ آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو آپ فیصلے پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن جج پر تنقید نہیں کی جا سکتی ۔
جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا کہ عمران خان نے جوش میں کہا ،غلطی سے کہا یا جو بھی مسئلہ لیکن انہوں نے سنگین غلطی کی ہے۔ ایک جج کا نام لے کر کہا کہ ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔