عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں: سپریم کورٹ بار 

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں: سپریم کورٹ بار 
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا خیر مقدم  کیا ہے۔  اعلامیہ کے مطابق خاتون جج کا نام لیکر تنقید ناصرف جج بلکہ پورے عدالتی نظام کے وقار کیخلاف ہے۔ وکلا برادری عدلیہ کی تضحیک برداشت نہیں کرے گی۔ 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے خاتون سیشن جج کو دھمکی آمیز پیغام دینا مجرمانہ عمل ہے اور پوری عدلیہ کی توہین ہے۔ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان اداروں اور بالخصوص عدلیہ کی کتنی عزت کرتے ہیں ۔

سپریم کورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سرکاری اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کی جانے والی اس توہین آمیز گفتگو کے پس پردہ عوامل کو منظر عام پر لائیں اور اعلیٰ عدلیہ اور سرکاری اداروں پر الزامات لگانے کے اس عمل پر عمران خان اور ان کی پشت پناہی کرنے والے تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔

 اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ خاتون جج کا نام لیکر تنقید ناصرف جج بلکہ پورے عدالتی نطام کے وقار کیخلاف ہے۔ وکلا برادری عدلیہ کی تضحیک برداشت نہیں کرے گی۔

مصنف کے بارے میں