اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل مکمل طور پر فٹ اور ہوش و حواس میں ہیں۔ بورڈ نے شہباز گل کا مکمل جسمانی معائنہ کرنا چاہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ شہباز گل نے صرف سینے کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے تسلیم کیا ان کی صحت مصنوعی سانس لینے سے بہتر ہوئی۔ شہباز گل کے خون کے تمام نمونے نارمل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز گل اپنے حواس میں ہیں اور نارمل ہیں۔ تمام خون کے نمونے نارمل ہیں۔شہباز گل کو تشدد کے الزام پرمیڈیکل کرانے کی بھی پیشکش کی گئی مگرانہوں نے انکارکیا۔
شہبازگل کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اپنی ادویات جاری رکھیں ۔چھ رکنی بورڈ کی جانب سے ادویات اوراحتیاط کی ہدایت کے بعد ڈسچارج سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیا۔