کراچی : اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ۔ بنیادی شرح سود کو 15 فیصد کی شرح پر مستحکم رکھا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ معیشت کو اوور ہیٹنگ سے بچانےکیلئے ستمبر 2021 کے بعد سے 8 فیصد بنیادی شرح سود بڑھائی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق مستقبل میں بیرونی دباؤ کو قابو کرنے اور روپے کو مضبوط بنانے کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ حد میں رکھنا ضروری ہے جس کے لیے بجٹ میں دی گئی مالیاتی یکجائی کو پورا کرنا، توانائی کی بچت کے اقدامات کرکے توانائی کی درآمدات کم کرنا، اور آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل کرنا ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آگے چل کر ایم پی سی کا ارادہ ہےکہ وہ ڈیٹا پر انحصار جاری رکھے گی ۔ماہ بماہ مہنگائی، مہنگائی کی توقعات، مالیاتی اور بیرونی محاذوں پر پیشرفت پر بغور توجہ دے گی، نیز اجناس کے عالمی نرخوں اور اہم مرکزی بینکوں کے شرح سود پر فیصلوں کو بھی نظر میں رکھے گی۔