اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ شہباز گل سے دوران حراست جنسی زیادتی کی گئی ہے۔
شہباز گل نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ان کے ساتھ دوران حراست کوئی زیادتی نہیں کی گئی ۔ عدالت میں مزید بتایا گیا کہ شہباز گل کے میڈیکل سے عمران خان اور پی ٹی آئی ایم این اے شندانہ گلزار کے دعویٰ کہ شہباز گل سے زیادتی ہوئی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
واضح رہے کہ شہباز گل کو آج اسلام آباد کی عدالت نے 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے اور انہیں 24 اگست کو دن ایک بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔