نیو دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد اب باضابطہ طور پر اپنے پاسپورٹ پر نام تبدیل کرنے جا رہی ہوں ۔ انہوں نے اپنے نام کیساتھ اپنے شوہر رنبیر کپور کے خاندانی نام کپور کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہیں عالیہ بھٹ کپور کہلائے جانے پر خوشی ہوگی اسلیے وہ بہت جلد اپنا نام تبدیل کرلیں گی ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُن کا فلمی نام عالیہ بھٹ ہی رہے گا لیکن پاسپورٹ پر عالیہ بھٹ کپور ہوگا کیونکہ اب میں کپور فیملی کا حصہ ہوں ۔
بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی کے فورا بعد اپنا نام تبدیل کرنا چاہتی تھی لیکن بہت زیادہ کام کی وجہ سے وقت نہیں مل رہا تھا ، اب چونکہ وہ ایک بچے کو جنم دینے والی ہیں ، اب جب سب کپور اکھٹے سفر کر رہے ہوں تو میں اکیلی بھٹ ہوں گی ۔