لندن: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کے موقع پر ہوٹل کے باہر احتجاج کیا گیا۔
جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی لینزبرا ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد جاری ہے۔
مقامی ہوٹل کے باہر چند خواتین اور مردوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس دوران وہاں موجود لیگی کارکنوں اور مظاہرین کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔
احتجاج کے باعث لینزبرا ہوٹل کے باہر سڑک بلاک کر دی گئی ہے اور انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی ہے۔