اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون سیریز کے امکانات ایک مرتبہ پھر روشن ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔افغان کرکٹ ٹیم براستہ پاکستان سری لنکا روانہ ہو گی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں۔
پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کر دیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی...... “زما دا اخلاص نہ ڈکے نیکے حیلے اؤ دعاگانے تاسو سرا دی۔” #AfganistanCricketTeam
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2021
ترجمان پی سی بی نے کہاہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک سیریز کے شیڈول سے آگاہ نہیں کیا،پاکستان افغان سیریز کے شیڈول سے متعلق فیصلہ پیر کو متوقع ہے ، ترجمان کاکہناہے کہ پی سی بی کی تصدیق کے بعد افغانستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کئے گئے۔ افغان ٹیم سری لنکا میں پاکستان ٹیم کی 3 ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گی ۔