جوبائیڈن کو پاکستانی وزیراعظم سے بات کرنی چاہئے ، امریکی دانشور

10:26 PM, 22 Aug, 2021

واشنگٹن: امریکی دانشور نے صدر جوبائیڈن کو ان کی افغانستان پالیسی پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا سات ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن جوبائیڈن نے ابھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات ہی نہیں کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ری پبلکن رہنما شان پرنیل نے کہا کہ جوبائیڈن کو افغانستان سے متعلق امور پر خطے کے ممالک سے بات کرنی چاہئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سات ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن جوبائیڈن نے ابھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات ہی نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان سے متعلق پالیسی بہت مختلف تھی، وہ بھی امریکی افواج کا انخلا چاہتے تھے تاہم جس طرح جوبائیڈن نے وہاں سے فوج نکالی ہے وہ امریکہ کے لیے شرم کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کی حکمت عملی ناقابل فہم ہے۔ ہماری افواج نے افغانستان میں اپنا خون بہایا ہے لیکن بائیڈن نے سیاسی فوائد کے لیے ان کی قربانیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں