مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح ہوگیا , تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر

09:59 PM, 22 Aug, 2021

لندن: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمن کی صاحبزادی سے ہوگیا ۔تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر عزیزو اقارب نے شرکت کی۔ مریم نواز جاتی امرا سے ویڈیو لنک پر شریک ہوئیں۔ 

نیو نیوز کے  مطابق ہائیڈ پارک کارنر پر واقع لینز برو ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوگئی ۔ اس دوران چند افراد نے ہوٹل کے باہر مظاہرہ کیا تاہم لیگی کارکنوں کی آمد پر وہ ہوٹل کے باہر سے چلے گئے ۔

تقریب سے قبل ہوٹل کے باہر شادی کی تقریب کو پنجابی ٹچ دیا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ۔

مریم نواز نے بیٹے جنید صفدرکےنکاح میں آن لائن شرکت  کی۔ اس سلسلے میں مریم نواز نے جاتی امرامیں تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں شہبازشریف کوبھی مدعوکیا گیا ہے۔

مزیدخبریں