مکۃ المکرمۃ : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے غسل کعبہ کی منظوری دیدی ہے۔خانہ کعبہ کو غسل آج دیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس مناسبت سے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
NEWS || The annual Ka’bah Washing Ceremony (Ghusl Ka’bah) will take place tomorrow i.e Monday, 15 Muharram 1443 (According To Umm Al Qura) after Fajr Salah with precautionary measures. pic.twitter.com/5PBAHY1aNb
— Inside the Haramain (@insharifain) August 22, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت حرمین شریفین کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے‘۔’آج بروز پیر خانہ کعبہ کو غسل دینے میں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔
حرمین انتظامیہ کی نگرانی میں یہ رسم انتہائی احترام سے ادا کی جائے گی جس میں شرکا کے تحفظ کا بھر پور خیال رکھا جائے گا۔