لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کی زیر صدارت دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں دبئی ایکسپو میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا ۔
نیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نومبر میں دبئی ایکسپو میں صوبے کی ثقافتی اورتجارتی ”شوکیسنگ“ کرے گی ▪ ۔ دبئی ایکسپو میں جنوبی،سنٹرل پنجاب اور پوٹھوہار ریجن کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی زیر صدارت دبئی ایکسپو کے حوالے سے اجلاس: دبئی ایکسپو میں بھرپور شرکت کا فیصلہ
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 22, 2021
▪︎پنجاب حکومت نومبر میں دبئی ایکسپو میں صوبے کی ثقافتی اورتجارتی ”شوکیسنگ“ کرے گی
▪︎دبئی ایکسپو میں جنوبی،سنٹرل پنجاب اور پوٹھوہار ریجن کو بھی نمائندگی دی جائے گی pic.twitter.com/IxmAB0SoXn
اجلاس میں جنوبی پنجاب، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت نجی شعبے کو بھی نمائندگی دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔دبئی ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تجارت او رسیاحت کے فروغ کے مواقع سے روشناس کرایاجائے گا-
واضح رہے کی گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے ملتوی ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 رواں سال یکم اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے اور 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔