لاہور : پنجاب حکومت کا ایک اور مثالی اقدام ۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ریسکیو ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔
پنجاب حکومت کا ایک اور مثالی اقدام: ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 22, 2021
وزیراعلیٰ @UsmanAKBuzdar کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس: صوبے میں ریسکیو ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ
وزیراعلی کی ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت pic.twitter.com/k9x6rFtM8O
اس موقع پروزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بروقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے- ریسکیو ائیرایمبولینس کے اجرا کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو ائیر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی۔پنجاب خطے میں ریسکیو ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا- ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہو گا-