پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ
کیپشن: پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچے اور ملاقات کی۔ شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں جبکہ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں جبکہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔