پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کو مفت ادویات کا سلسلہ بند

01:56 PM, 22 Aug, 2021

لاہور: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کو مفت ادویات کا سلسلہ بند ہو گیا، ہسپتال میں گزشتہ دو ماہ سے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ادویات نہیں دے پا رہے ہیں۔ جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد مفت ادویات فراہم کی جاتی تھیں

پی کے ایل آئی میں اب سالانہ ڈھائی سو کے قریب مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس ہسپتال میں پہلے ستر مریضوں کے ٹرانسپلانٹ ہوتے تھے۔ ٹرانسپلانٹ والے مریضوں کیلئے روزنہ دوائی کھانا بہت ضروری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض بڑھ رہے ہیں لیکن پیسے کم ہو گئے، دوائی کہاں سے دیں؟

مزیدخبریں