حکومت نے 2018 سے ملک پر معاشی، اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے: احسن اقبال

12:31 PM, 22 Aug, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے 2018 سے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے ۔ ملک کے قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں بے انتہا کمی ہوئی ہے ۔ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا بڑھنا لازم ہے ۔ عوام کو مہنگائی ، مہنگائی اور بدترین مہنگائی ملی ہے ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف کرپشن کے جھوٹے کیس بناتی ہے ۔ 3 سال سے ہماری کردار کشی کی مہم چل رہی ہے ۔ کل ایک نیا جھوٹا کیس بنا دیا گیا ۔ میرے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے وسائل کو امانت سمجھ کر استعمال کیا ، موٹروے پر سفر کرنے والا شہری نواز شریف کو دعائیں دیتا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے پورا ملک مافیاز کو ٹھیکے پر دے دیا ، نااہلی چھپانے کیلئے ہر ماہ حکومت کی طرف سے تماشا کیا جاتا ہے ۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ۔ ہائیکورٹ فیصلوں کے باوجود شہباز شریف نے سبسڈی نہیں دی ۔

مزیدخبریں