امریکا کو افغانستان میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست ہوئی: ڈونلڈ ٹرمپ

09:02 AM, 22 Aug, 2021

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے امریکا کو افغانستان میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست کا سامنا ہوا ۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں اور شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی ہے ۔ افغانستان میں طالبان کو کھلا راستہ دیا گیا جبکہ انخلا کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ۔

اس سے قبل امریکی صدر بائیڈن نے افغان جنگ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مقصد القاعدہ کا خاتمہ اور اسامہ کو پکڑنا تھا ، اس مشن میں کامیاب رہے ، جنگ ختم کرنے کے فیصلے پر ہمیں کوئی شرمندگی نہیں ۔

افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بائیڈن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افغان حکمرانوں اور ان کی افواج پر افسوس ہے جنہوں نے جدید ترین ہتھیاروں اور ہر طرح کی سپورٹ کے باجوو افغان طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد افغان قوم کی تعمیر نہیں بلکہ اپنے ملک میں دہشت گردی کی روک تھام ہے ۔ جوبائیڈن نے کہا کہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہراؤں گا ، کاؤنٹر ٹیررازم پر فوکس کر رہے ہیں ، افغانستان میں امریکی مشن دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان فوج پر اربوں ڈالر خرچ کیے ، افغان فوج کو ہر طرح کے ہتھیار مہیا کیے ، چین اور روس کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں رہ کر مزید ڈالر خرچ کرے ۔

مزیدخبریں