لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور جہانگیر ترین گروپ کے نذیر چوہان کے درمیان تنازعہ حل ہونے کے بعد نذیر چوہان کو ضمانت منظور ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے قانونی کارروائی کے بعد نذیر چوہان کو رہا کیا ۔ رہائی کے موقعہ پر نذیر چوہان کے قریبی ساتھی بھی موجود تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان اور شہزاد اکبر کے درمیان صلح ہونے کے بعد نذیر چوہان کی رہائی عمل میں آئی ۔ نذیر چوہان اور شہزاد اکبر میں صلح میں کلیدی کردار صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ادا کیا ۔